جج کی عدم دستیابی پرعمران خان کی انتخابی کامیابی کیخلاف درخواست کی سماعت نہ ہو سکی

جج کی عدم دستیابی پرعمران خان کی انتخابی کامیابی کیخلاف درخواست کی سماعت نہ ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی عام انتخابات میں کامیابی کیخلاف درخواست پر جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے پر سماعت نہ ہو سکی ۔ جسٹس شاہد وحید ان دنوں ملتان بنچ میں کام کر رہے ہیں ۔ میانوالی سے عمران خان کی کامیابی کو ان کے مدمقابل امیدوار عبدالوہاب بلوچ نے چیلنج کر رکھا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے بچوں کے بارے میں تمام معلومات فراہم نہیں کیں ۔عدالت سے استدعا کی کہ گئی ہے کہ عمران خان کی میانوالی کے حلقہ این اے 95 سے کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدم سماعت

مزید : صفحہ آخر