چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے آل پاکستان امن کارواں کے وفد کی ملاقات
لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد انوارالحق سے آل پاکستان امن کارواں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں امن کے سفیر خصوصی بچے اور الجلال انسٹی ٹیوٹ فار ڈاؤن سنڈروم کے انسٹرکٹرز بھی شامل تھے۔ خصوصی بچوں نے چیف جسٹس کو امن کا جھنڈا پیش کیا۔ چیف جسٹس محمد انوارالحق نے خصوصی بچوں کے آل پاکستان امن کارواں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا، انہوں نے وفد میں شامل بچوں کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تحائف اور سوونیئرز بھی دیئے۔
امن کارواں