احتجاجی مظاہرے، متعدد سائلین، وکلاء سرکاری افسرلاہور ہائیکورٹ نہ پہنچ سکے

احتجاجی مظاہرے، متعدد سائلین، وکلاء سرکاری افسرلاہور ہائیکورٹ نہ پہنچ سکے

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور میں احتجاجی مظاہروں کے باعث متعدد مقدمات کے سائلین ،وکلاء اور سرکاری افسر لاہور ہائیکورٹ میں نہ پہنچ سکے جس کے باعث متعلقہ کیسوں کی سماعت ملتوی کر دی گئی ۔ہیلمٹ کیس میں عدالت عالیہ نے 4اضلاع کے سی ٹی اوز کو طلب کر رکھا تھا وہ بھی عدالت میں نہ پہنچ سکے۔ہائیکورٹ اور گردونواح میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، ہائیکورٹ میں پولیس کے اہلکار ڈولفن، اور ایلیٹ فورس تعینات ہے۔ ہائیکورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں وکلا اور سائلین کو جامہ تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی۔

مزید : صفحہ آخر