مقبوضہ کشمیر ، بھارتی ریاستی دہشتگردی ، قابض فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی ریاستی دہشتگردی ، قابض فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان ...

سری نگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں غاصب و قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی، قابض بھارتی فوج نے تازہ کارروائی میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا،قابض فوج نے نوجوان کی شہادت پر احتجاج کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو بند کروادیا جب کہ وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے تاہم تمام تر پابندیوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں نے شہید ہونے والے نوجوان کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے رات گئے ضلع کپوارہ کے علاقے ساگی پورہ کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شہید ہونے والے کشمیری نوجوان کی شناخت نصیر تیلی کے نام سے ہوئی جو ضلع بارہ مولا کا رہائشی تھا۔دوسری جانب قابض فوج نے نوجوان کی شہادت پر احتجاج کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو بند کروادیا جب کہ وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے تاہم تمام تر پابندیوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں نے شہید ہونے والے نوجوان کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔

کشمیری نوجوان شہید

مزید : صفحہ آخر