سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کرانا ہماری ذمہ داری ، شفقت محمود

سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کرانا ہماری ذمہ داری ، شفقت محمود

کراچی (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی آئین و قانون کے مطابق مسئلہ حل ہو، سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔جمعہ کو مزار قائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہقوم کے بانی کے مزارپر آکر روحانی خوشی ملتی ہے۔قائد نے جو خواب دیکھاتھااس کو پوراکرینگے۔پاکستان کو خوشحال بنائینگے۔مزارقائدانتظامیہ سے بھی اجلاس ہوگا۔مزارپر آنے والوں کی سہولیات کا جائزہ لینگے۔میوزیم کو زید بہتر بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم پر وفاق اورصوبوں میں کوئی اختلاف نہیں۔تعلیم کی بہتری کے لئے مل کر کم کرینگے۔بارہ نومبر کو چاروں صوبوں سے مشترکہ سلیبس بنانے اوردیگرمعاملات پر مشاورت ہوگی۔ملک میں یکساں تعلیمی نظام رائج کرینگے۔پرائیوٹ اسکولوں میں الگ اور سرکاری میں دوسرانظام رائج ہے۔پانچ 6مضامین ایک جیسے ہونگے۔صوبائی زبانوں کو اہمیت حاصل ہوگی۔شفقت محمود نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔وزیراعظم کی ہمشرہ کے خلاف اگر کوئی شکایت ہے تحقیقات ہونی چاہیئے۔ہمارے دھرنے اورموجودہ دھرنوں میں فرق ہے۔قانون کی حکمرانی کویقینی بنائینگے۔محکمہ داخلہ مذاکرات کی کوشش کرہی ہے۔کوشش ہے کہ معاملات سپریم کورٹ کے فیصلے کے دائرے میں رہ کرحل کئے جائیں۔

مزید : صفحہ آخر