پاک بحریہ کی سی اسپارک مشق 2018، میزائل فائر کرنے کامظاہرہ

پاک بحریہ کی سی اسپارک مشق 2018، میزائل فائر کرنے کامظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی سی اسپارک مشق 2018میں میزائل فائر کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا گیا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مظاہرہ دیکھا، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔جمعہ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی سی اسپارک مشق 2018ہوئی، شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائر کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ پاک بحریہ کے جہازوں سے داغے گئے میزائلوں نے اہداف کو نشانہ بنایا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مظاہرہ دیکھا۔ بحریہ، فضائیہ کے سربراہان اور مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے، مہمان خصوصی نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی دیکھا، جنرل زبیر محمود حیات نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔
بحریہ مظاہرہ

مزید :

صفحہ آخر -