شرعی عدالت میں سودی نظام کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت چھ نومبر کو ہوگی

شرعی عدالت میں سودی نظام کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت چھ نومبر کو ہوگی

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی شرعی عدالت ملک سے سودی نظام کے خاتمے کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت چھ نومبر کو کرے گی۔ جسٹس شیخ نجم الحسن کی سربراہی میں لارجر بینچ 80 سے زائد درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل، سٹیٹ بینک، نجی بینکوں، وفاقی سیکرٹری قانون، سیکرٹری خزانہ سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر