سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی اٹارنی جنرل راشدحفیظ نے استعفیٰ دیدیا
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی اٹارنی جنرل راشدحفیظ نے استعفیٰ دیدیا ہے ۔جمعہ کو راشد حفیظ نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوایا۔استعفیٰ کی کاپی وزارت قانون کے سیکریٹری اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کے دفتر کو بھی ارسال کر دی گئی ہے ۔ راشد حفیظ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔راشد حفیظ نے 19 دسمبر 2017 سے باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔
راشدحفیظ