تاجر برادری کا آج مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

تاجر برادری کا آج مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

لاہور(این این آئی) تاجر برادری نے آج بروز (ہفتہ ) کو مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا ۔ بتایاگیا ہے کہ مسیحی خاتون آسیہ بی کی رہائی کیخلاف مذہبی تنظیم کے کارکنوں کی جانب سے دھرنوں او ر احتجاج کی وجہ سے صوبہ بھر میں تمام کاروباری مراکز بند تھے تاہم حکومت اور مذہبی تنظیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر تاجر برادری نے آج ( ہفتہ ) کو مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے ۔

تاجر برادری

مزید : صفحہ آخر