ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے علمائے کرام کردار ادا کریں، شجاعت،پر ویز الٰہی

ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے علمائے کرام کردار ادا کریں، شجاعت،پر ویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے ملک کے جید علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اس وقت ملک معاشی بحران میں گھرا ہوا ہے ملک کے آرمی چیف اور چیف جسٹس کے خلاف بیانا ت ملک دشمنی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ملک معاشی بحران سمیت دیگر مسائل میں گھرا ہے حکومت اور اپوزیشن ملک کو بحران سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے،چند عناصر نے ملک کو مزید مسائل میں پھنسا دیا ہے، ۔انہوں نے مزید کہاکہ مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمان، مولانا حنیف جالندھری، علامہ حسین اکبر، ثاقب رضا مصطفائی اور دیگرعلماء آگے آ کر اپنا کردار ادا کریں ۔ اس وقت فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جا رہی ہے،مسلح افواج نے ملک کی بقاکیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا آرمی چیف کا تعلق مذہبی گھرانے سے ہے جن کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں کیا جاسکتا ہے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہاکہ اسلام کے حوالے سے جو سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں اس سے دکھ ہوتا ہے آرمی چیف اور ججز کو مسلمان ہونے کیلئے کسی سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں آرمی کی خدمات ان گنت ہیں، انکے خلاف بات کرنا ملک دشمنی ہے۔ جنرل باجوہ کا گھرانہ دینی ہے، ججز نے فیصلہ کلمہ شہادت سے کیا ہے پاکستان کے عوام مسلح افواج سے محبت کرتے ہیں ملک کے حالات تقاضا کرتے ہیں کہ اصل مسائل کی طرف توجہ دی ہے۔ ہمارا گھرانہ ختم نبوت تحریک کا مرکز رہا ہے اور اب بھی ہے اورہر موقع پر جہاں ختم نبوت کی بات ہوگی ہم پیش پیش ہونگے انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کی آڑ میں سیاست سے گریز کیا جائے۔
چودھری شجاعت

مزید :

صفحہ آخر -