کراچی میں تالا توڑ گروپ پھر سرگرم ، 25دکانوں سے لاکھوں کی نقدی لت گئے

کراچی میں تالا توڑ گروپ پھر سرگرم ، 25دکانوں سے لاکھوں کی نقدی لت گئے

کراچی (آئی این پی ) کراچی میں لاتوڑگروپ پھرسرگرم ہوگیا جامع کلاتھ لکھنو مارکیٹ میں 25 سے زائد دکانوں میں چوری کی واردات ہوئی، جس میں 20 سے زائد ملزمان دکانوں سے لاکھوں روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ جمعہ کو صبح سویرے جامع کلاتھ لکھنومارکیٹ میں 20 ملزمان نے 25 دکانوں کے تالے توڑ کر انہیں لوٹ لیا۔دکانداروں کے مطابق ملزمان دکانوں سے لاکھوں روپے کی نقدی رقم لیکر فرار ہوگئے، جبکہ انہوں نے مزاحمت پر چوکیداروں پر تشدد بھی کیا۔واردات کے بعد دکانداروں نے جامع کلاتھ سگنل پر احتجاج کیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، پولیس کے مطابق واقع کی تفتیش جاری ہے۔

چوری کی واردات

مزید : صفحہ آخر