حمزہ شہباز امن و امان کے پیش نظر نیب میں پیش نہ ہو سکے

حمزہ شہباز امن و امان کے پیش نظر نیب میں پیش نہ ہو سکے

لاہور(این این آئی) قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر قومی احتساب بیورو (نیب ) میں پیش نہ ہو سکے ۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے حمزہ شہباز کو جمعہ کے روز طلب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے شہر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث پیش ہونے سے معذرت کر لی ۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازکا کہنا ہے کہ اثاثہ جات سمیت دیگر کیسز کی تفصیلات پیش کرنا چاہتا ہوں لیکن سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نیب آفس میں پیش نہیں ہوسکتا ۔ نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کو طلبی کے لئے جلد دوبارہ نوٹس جاری کیا جائیگا ۔

حمزہ ،عدم پیشی

مزید : صفحہ آخر