قائمہ کمیٹی داخلہ نے سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی سکیورٹی پر بریفنگ طلب کرلی

قائمہ کمیٹی داخلہ نے سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی سکیورٹی پر بریفنگ طلب کرلی

اسلام آباد(آن لائن) قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیرمین سینیٹر رحمان ملک نے وزارت داخلہ سے سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی سیکورٹی پر بریفنگ طلب کر لی ہے ،وزارت داخلہ کمیٹی کو 9 نومبر کے اجلاس میں جج صاحبان کے سیکورٹی پر بریفنگ دے۔ آسیہ بی بی کے فیصلے کی بعد سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے سیکورٹی کیلئے کونسے غیر معمولی اقدامات اٹھائے ہیں۔ فیصلے کے پیش نظر جج صاحبان، وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات کی سیکورٹی سخت ترین کی جائے۔ کمیٹی کو بتایا جائے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے ملک بھر کے چرچوں کی سیکورٹی کے کئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔ موجودہ حالات کے پیش نظر ملک بھر میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کی سیکورٹی سخت کی جائے۔

قائمہ کمیٹی داخلہ

مزید : صفحہ آخر