ڈیرہ ،سیکورٹی خدشات موجود ہیں احتجاج سب کا حق ہے ،ڈی پی او
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی نے کہاہے کہ سیکورٹی خدشات موجودہیں ۔ احتجاج سب کا حق ہے لیکن احتجاج پرامن ہواوراس سے کسی کوتکلیف نہ ہو۔ تشددکاراستہ اختیارنہ کیاجائے ۔پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے اپنا فریضہ سرانجام دے گی ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں معززین علاقہ ،تاجران اورمنتخب نمائندوں پرمشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پرڈی ایس پی سٹی افتخار شاہ ،ممبرصوبائی اسمبلی احتشام جاویداکبر خان ،سابق ایم پی اے مظہرجمیل علیزئی ،قاری اعجازفاروقی ،زاہدمحب اللہ ایڈوکیٹ ،ڈاکٹرعبداللہ ظفری ،ملک اشفاق چغتائی ،حاجی خالدنازاورعزیزپٹھان موجودتھے ۔ وفد نے ڈی پی او ظہوربابرآفریدی کوحالیہ احتجاج کے سلسلے میں پرامن رہنے اوراپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہوربابرآفریدی نے کہاکہ احتجاج کے دوران کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔شرکاء اورشہری پرامن رہیں ۔ لوگوں کو پرامن ماحول فراہم کریں گے ۔انہوں نے اس موقع پرقیام امن کی یقین دہانی کرانے پر وفد کا شکریہ بھی اداکیا۔