صوابی ،بجلی کے پول سے ٹکرانے کے باعث سیکورٹی گارڈ جاں بحق ،اہلیہ زخمی

صوابی ،بجلی کے پول سے ٹکرانے کے باعث سیکورٹی گارڈ جاں بحق ،اہلیہ زخمی

صوابی( بیورورپورٹ)ٹوپی بائی پاس روڈ پر بجلی کے پول سے ٹکرانے سے موٹر سائیکل سوار سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جب کہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس تھانہ ٹوپی کی رپورٹ کے مطابق ریاض محمد جو کہ گدون صنعتی بستی کے ایک کارخانے میں سیکیورٹی کے خدمات انجام دے رہے تھے اپنے بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے جب وہ ٹوپی بائی پاس کے مقام پر پہنچے تو سڑ ک پر بارش کے پانی کی وجہ سے ان کا موٹر سائیکل پسل گیا اور بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق جب کہ بیوی شدید زخمی ہو گئی #

مزید : پشاورصفحہ آخر