وزیراعظم قوم کو جلد بہت بڑی خوشخبریاں دینگے، عبدالعلیم ، محمود الرشید

وزیراعظم قوم کو جلد بہت بڑی خوشخبریاں دینگے، عبدالعلیم ، محمود الرشید

لاہور( جنرل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کے چین کے دورہ پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح سے وزیراعظم نے سعودی عرب سے پاکستانی قوم کے لئے ایک بیل آؤٹ پیکج لیا تھا ٹھیک اسی طرح سے وہ چین کے ساتھ بھی پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور فعال بنانے کے لئے بہت سے معاہدے کریں گے اور ان کے اس دورے کے پاکستان کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے میں یقینی طور پر مثبت اثرات سامنے آئیں گے اور چین کے علاوہ اور بہت سے ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سنئیر وزیر عبدالعلیم خان ‘ میاں محمود الرشید ‘ اعجاز چودھری ‘چیئرمین پی ایچ اے یا سر گیلانی اور وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ زیشان رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے ان کے اس دورے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور وہ اس دوران بہت سے معاہدے کرکے آئیں گے انہوں نے کہا کہ قوم کو جلد ہی وزیراعظم کی جانب سے بہت سی خوشخبریاں ملیں گی اور وہ دن دور نہیں کہ جب پاکستان معاشی طور پر ایک فعال ملک کے طور پر سامنے آئے گا۔پاکستان میں چین نے ہمیشہ سے ہی بہت سی سرمایہ کاری کی ہے اور وہ سی پیک میں بھی پاکستان کا ایک اہم حصے دار ملک ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورت حال کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے وزیراعظم دن رات کوشاں ہیں اور ان کی یہ کوشش ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر فعال بنانے کے لئے ہر وہ کام کیا جائے کہ جس سے عوام کی حالت کو بہتر کیا جا سکے ۔

عبدالعلیم خان

Back to Conversion

مزید : پشاورصفحہ آخر