شانگلہ میں بھی پی ایم ایس اور پی سی ایس افسران کا صوبائی ، تنظیم کی کال پر احتجاج جاری
الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبے کے دوسرے اضلاع کی طرح شانگلہ میں بھی پی ایم ایس اور پی سی ایس افسران کا صوبائی تنظیم کی کال پر احتجاج جاری ،سیاہ پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی پر ائے صوبہ میں ڈیپوٹیشن افسران کی تعیناتی بند کرنے کا مطالبہ۔اصلاحات ٹاسک فورس میں پی ایم ایس افسران کو بھی نمائندگی دی جائے مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ سکرٹریٹ شانگلہ میں ضلعی افسران پی ایم ایس اور پی سی ایس افسران جس میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ تاشفین حیدر۔ڈسٹرکٹ فنانس افسر حبیب اللہ وزیر ودیگر افسران نیدوران ڈیوٹی بازؤں پر سیاہ پٹی باندھ کرعلامتی احتجاج کیا ۔پی ایم ایس افسران ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا مطالبہ ہے کہ پی ایم ایس اور پی سی ایس افسران کا احتجاج چاروں صوبوں میں جاری ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ صوبے میں ڈیپوٹیشن کا پر افسران کے تعیناتی سلسلہ بند کیا جائے اور خالی آسامیوں پر پی ایم ایس افسران تعینات کیا جائے جبکہ اصلاحات ٹاسک فورس میں پی ایم ایس افسران کو نمائندگی دی جائیں۔انھوں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔۔