حوالدار آختر گل حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

حوالدار آختر گل حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) ملاکنڈ لیویز کے حوالدار آختر گل حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔آبائی گاؤں سخاکوٹ خاص میں ادا کئے گئے نماز جنازہ میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی رحمت علی وزیر ، صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز عبدالوہاب خان ، سرکل آفیسر و پوسٹ کمانڈر درگئی دوست محمد خان اورمحمد صابر سمیت منتخب ممبران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے آفراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ لیویز حوالدار آخترگل کے نماز جنازہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رحمت علی وزیر نے کہا کہ متوفی حوالدار کے ورثاء کے لئے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سے بھی بھرتی اور مالی تعاون کی آپیل کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک فرض شناس اور مخلص اہلکار تھے اوراُس نے اپنی ڈیوٹی ہمیشہ ایمانداری کیساتھ کیا ہے ۔ انہوں نے غم زدہ خاندان کیساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہ غم کے اس گھڑی میں ہم سب غم زدہ خاندان کیساتھ ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر