ہنگو ،نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ اور سینئر صحافی کے بھتیجے کے اغواء کی کوشش

ہنگو ،نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ اور سینئر صحافی کے بھتیجے کے اغواء کی کوشش

ہنگو (بیورورپورٹ)سنئیر صحافی حسن محمود کے بھتیجے اور نجی ٹی کے نمائندے کی اغواء کی کوشش ۔ ڈھنڈوں اور لاتوں سے مار مار کر زخمی کرکے اغواء کار فرار ہو گئے ۔تھانہ دوآبہ پولیس نے بیان ریکارڈ کر کے تفتیش شروع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام ضلع ہنگو کے علاقہ نریاب میں سنئیر صحافی سید حسن محمود کے بھتیجے اور نجی ٹی وی 24نیوز کے نمائندے سید عدنان محمو د شناوڑی سے نریاب اپنے گھر کی طرف آرہے تھے کہ اسی دورا ن دو نا معلوم افراد نے راستہ پوچھنے کے بہانے روک کر پستول تھان لی۔سیدحسن محمود کے مطابق نا معلوم افراد نے اُ ن کے بھتیجے سید عدنان کوکچھ فاصلے پر لے گئے جہاں پر انہیں ڈھنڈوں اور لاتوں سے مار مارشدید زخمی کر دیا جس کے بعدنا معلوم افراد نے سید عدنان کو وہاں پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔حسن محمود کے مطابق ان کے بھتیجے سید عدنان نے فون پر اطلاع دی جس کے بعد انہیں گھر واپس لایا گیا۔ نجی ٹی وی کے نمائندے سید عدنان نے بتایا کہ دو نا معلوم افرا د جو کہ اردو زبان میں بات کرتے تھے نے مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی تا ہم علاقے میں قریب آبادی ہونے کی وجہ سے وہاں پر مار مار کر فرار ہو گئے اور مجھ سے پریس کارڈ بھی چھین لئے گئے۔ واقعہ کے بعد صحافی سید حسن محمود اور سید عدنان نے تھانہ دوآبہ میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس پر دوآبہ پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ سید عدنان نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا فیس بک آئی ڈی کے زریعے بھی رپورٹنگ چھوڑنے کی دھمکیاں ملی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر