ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا مختلف کریانہ مرشنٹس ، کباب فروشوں اور ہوٹلز پر چھاپے

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا مختلف کریانہ مرشنٹس ، کباب فروشوں اور ہوٹلز پر چھاپے

پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے مختلف بازاروں اورمضافات میں کریانہ مرچنٹس،ہوٹلز، کباب فروشوں اورتندوروں پر چھاپوں کے دوران کارروائی میں اوورچارجنگ اور صفائی کی ناقص صورتحال پر20 افراد کے خلاف مقدمات درج کردئیے اوربعض کو موقع پر بھاری جرمانہ بھی کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر)عبدالرحمن نے ڈپٹی کمشنر خالد الیاس کی ہدایت پرجنگل خیل روڈ، او ٹی ایس روڈ، ہنگو روڈاورکوہاٹ سٹی میں کریانہ مرچنٹس،ہوٹلز، کباب فروشوں اورتندوروں پر چھاپے کے دوران سرکاری نرخنامہ سے زائد قیمتیں وصول کرنے، صفائی کی ناقص صورتحال اور غیر معیاری اشیاء تیار کرنے پر20 افراد کے خلاف مقدمات درج کردئیے جبکہ کئی پر موقع پر بھاری جرمانے بھی عائد کردئیے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام دکانداروں کو متنبہ کیا کہ وہ مہنگائی اور بلیک مارکیٹنگ سے گریز کریں اور عوام کو اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی کے لئے تیار ہوجائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے چھاپوں کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر