پولیس سکول آف پبلک ڈس آرڈر اینڈ رائٹ مینجمنٹ مردان میں ٹریننگ کورس اختتام پذیر

پولیس سکول آف پبلک ڈس آرڈر اینڈ رائٹ مینجمنٹ مردان میں ٹریننگ کورس اختتام ...

مردان (بیورورپورٹ )پولیس سکول آف پبلک ڈس آرڈر اینڈ رائٹ مینجمنٹ مردان میں ٹریننگ کورس کے اختتام پر تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پولیس سربراہ مردان سجاد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، کورس کوارڈینیٹر سکول کرنل (ر) ظفر گل نے ضلعی پولیس سربراہ کو ٹریننگ کورس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور ٹریننگ سکول کے مختلف احاطوں اور کلاس سیشنز کا دورہ کرایا، اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخو ا پولیس دور حاضر کی جدید تقاضوں کی جانب گامزن ہے ، جدید سپیشلائزڈ ٹریننگ سکولز کا قیام پختونخوا پولیس کا اہم سنگ میل ہے۔، انہوں نے ٹریننگ کے معیار کو سراہتے ہوئے تمام شرکاء کو مبار کباد پیش کی اور کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں اسناد تقسیم کیے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر