ہنگو پولیس کی کامیاب کاروائی میں ڈکیت گینگ کے3ڈکیت گرفتار

ہنگو پولیس کی کامیاب کاروائی میں ڈکیت گینگ کے3ڈکیت گرفتار

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگوتھانہ صدرپولیس کی کامیاب کاروائی میں ڈکیت گینگ کے3ڈکیت گرفتار۔مخبرکی اطلاع پرپولیس کی نفری بمعہ ایلیٹ فورس اورلیڈی پولیس اہلکاروں نے علاقہ محمدخواجہ سے3ڈکیتوں کوحراست میں لیکراسلحہ اورمال مسروقہ بھی برآمدکرکے قبضے میں لے لیا۔گرفتارڈکیت کچھ عرصہ سیقریبی علاقوں اوراہم شاہراوں پرڈکیتی اورراہزنی کی ورداتوں میں ملوث رہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایات پرجاری جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکے خلاف پولیس مہم کے دوران تھانہ صدرپولیس نے کامیاب کاروائی میں3ڈکیٹ گرفتارکرکے اسلحہ اورمال مسروقہ برآمدکرلی۔پولیس کے مطابق مخبرکی اطلاع پرایس ایچ او تھانہ صدرایس آئی نبی خان نے پولیس نفری،ایلیٹ فورس اورلیڈی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ علاقہ محمدخواجہ میں چھاپہ مارکاروائی کرتے ہوئے 3ڈکیتوں عبدالرازق ،محمودخان اورنسیم خان کوحراست میں لیکران کے قبضے سے دوران تلاشی ایک عددکلاشنکوف،2عددپستول،1بندوق ڈبل بیرل،59مختلف بورکے کارتوس،ایک عددٹارچ،5400روپے لوٹی ہوئی رقم،2عددموبائل فونز برآمدکرلئے۔پولیس کے مطابق برآمدکردہ ریکوری میں مال مسروقہ بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کچھ عرصہ سے تھانہ صدرکے حدودکے مختلف علاقوں اورشاہراوں پرڈکیتی اورراہزنی کے واقعات کے ارتقاب میں ملوث تھے۔ڈی پی او ہنگوپیرشہاب علی شاہ نے کہا کہ جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکوہرصورت قانون کے کٹہرے میں لا کھڑاکیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہروقت چوکس اورپرعزم ہے اورجرائم کی روک تھام اورایسے عناصرکی حوصلہ شکنی کیلئے پولیس جوانوں کے حوصلے چھٹانوں سے بھی سخت ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر