ملکی صورتحال پر حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ ، اسمبلی اجلاس بلائیں وہیں بات ہو گی : ترجمان (ن) لیگ
اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے موجودہ گھمبیر صورتحال کے پیش نظر مذاکرات کیلئے اپوزیشن سے رابطہ کر لیا،حکومت پہلے اسمبلی کا اجلاس بلائے وہاں بات چیت ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق ملک کی گھمبیر صورتحال کے پیش نظر حکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کر کے صورتحال کے بارے میں مشاورت کے لئے رابطہ کر لیا .وزیر مملکت شہریارآفریدی نے اپوزیشن سے رابطہ قائم کیا اور مذاکرت کے لئے وقت طلب کیا جس پر پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر مملکت کو پیغام بھجوایا پہلے اسمبلی کا اجلاس بلائیں وہیں پر مذاکرات ہو ں گے دوسری جانب ملکی صورت حال کے پیش نظر اپوزیشن چیمبر میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس شروع ہو گیا اجلاس احسن اقبال سردار ایاز صادق رسجہ پرویز اشرف جاوید مرتضی عباسی مولانا عبدالرافع عالیہ کامران شاہدہ اختر علی مریم اورنگزیب شریک تھے ۔
ترجمان( ن )لیگ