سرکاری دفاتر میں دوسرے روز بھی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی

سرکاری دفاتر میں دوسرے روز بھی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی

لاہور( این این آئی) مذہبی تنظیموں کی جانب سے راستوں کی بندش اور امن و امان کے خدشات کے پیش نظر گزشتہ روز بھی سرکاری دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی، افسران اور سرکاری ملازمین دفاتر تک محدود ہو کر رہ گئے جبکہ فیلڈ کی تمام سر گرمیاں معطل رکھی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی تنظیموں کی جانب سے اہم شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے گزشتہ روز بھی سرکاری دفاتر میں حاضری معمول سے کم رہی جبکہ اپنے مسائل کے حل کیلئے سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر سرکاری دفاتر میں آنیوالے سائلین کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر رہی ۔کسی نہ کسی طرح ڈیوٹی پر پہنچنے والے سرکاری افسران اور ملازمین دفاتر تک محدود رہے اور فیلڈ کی تمام سر گرمیاں معطل رکھی گئیں۔ علاوہ ازیں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کی وجہ سے آبائی علاقوں کو جانیوالے سرکاری ملازمین کی اکثریت نے راستوں، ٹرانسپورٹ کی بندش اور امن و امان کے خدشات کے پیش نظر اپنی روانگی ملتوی کر دی ۔

کم حاضری

مزید : کراچی صفحہ اول