طاقت کا استعمال بالکل نہیں کریں گے ، جلاؤ گھیراؤ پر خاموش نہیں رہ سکتے : شہریار آفریدی
اسلام آباد (آئی این پی)وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہاہے کہ طاقت کا استعمال بالکل نہیں کریں گے،امن و امان کی بحالی کیلئے حکومت کی رٹ برقرار رکھی جائے گی،جہاں جلاؤ گھیراؤ ہو گا وہاں ریاست بالکل خاموش نہیں رہے گی، مختلف مدرسوں ، خانقاہوں سے بڑے مثبت پیغامات آرہے ہیں۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا کہ ہم طاقت کا استعمال بالکل نہیں کریں گے، جہاں جلاؤ گھیراؤ ہو گا وہاں ریاست بالکل خاموش نہیں رہے گی، ریاست عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی، مختلف مدرسوں ، خانقاہوں سے بڑے مثبت پیغامات آرہے ہیں، سوشل میڈیا پر پیغامات آرہے ہیں کہ رحمت العالمینؐ وہ ہستی تھیں جنہوں نے غیروں کو گلے سے لگایا، جو فیصلہ آیا ہے اس میں کہا گیا کہ کوئی گستاخی ثابت نہیں ہوئی، امن و امان کی بحالی کیلئے حکومت کی رٹ برقرار رکھی جائے گی۔
شہریارآفریدی