پنجاب بھر میں کشیدہ صورتحال ، پٹرول کے بعد آٹے کی قلت کا خطرہ

پنجاب بھر میں کشیدہ صورتحال ، پٹرول کے بعد آٹے کی قلت کا خطرہ

لاہور (آن لائن) صوبائی دارلحکومت لاہور کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پٹرول کی شدید قلت کے بعد آٹے کی قلت کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا ہے،۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ اگر آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان لاہور سمیت صوبے بھر میں بند راستوں کو نہ کھلوایا گیا تو شہر لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آنے کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے صوبے بھر کی فلور ملیں گندم نہیں اٹھا سکیں، جس کے باعث متعدد فلور ملیں بند ہو گئی ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول