احتجاج اور دھرنوں سے ٹرینو ں کا شیڈو ل متا ثر،مسافر پریشان

احتجاج اور دھرنوں سے ٹرینو ں کا شیڈو ل متا ثر،مسافر پریشان

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور میں مختلف مقامات پر احتجاج اور دھرنوں کے وجہ سے گز شتہ روز ٹرینو ں کا شیڈو ل شد ید متا ثر ہوکر رہ گیا ،لاہور ریلو ے اسٹیشن پر مسا فروں نے ڈیرے ڈا ل لئے مگر ریلوے انتظامیہ کو مسافروں کی حالت پر تھوڑا ترس بھی نہ آیا ۔ ٹرین اپریشن جزوی طور پر بحال رہا جس کی وجہ سے گزشتہ روز لاہور سے 2 ٹرینیں راولپنڈی، کوٹ لکھپت سے دو کراچی روانہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، روٹ پر کوئی ٹرین روانہ نہ ہو سکی، قراقرم اور نائٹ کوچ بھی 2 روز سے لاہور نہیں جارہی، اکبر بگٹی ایکسپریس کو بھی فیصل آباد روک لیا گیا۔ اسی طرح کراچی سے لاہور جانے والی ٹرینوں کو فیصل آباد میں روک لیا گیا۔ اسی طرح چنا ب ایکسپریس کے روٹ کو بھی تبد یل کیا گیا ،شالیما ر نا ن اسٹا پ اسلا م آبا د ریل کا رچو دہ گھنٹے سے لا ہو ر اسٹیشن پر کھڑی رہی ۔ جب کے ریلو ے تر جما ن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شالیمار ایکسپریس فیصل آباد سے کراچی کے لئے، فرید ایکسپریس لاہور سے کراچی کے لئے اور اکبر بگٹی ایکسپریس کوئٹہ سے لاہور کے لئے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو چکی ہیں بولان میل کوئٹہ سے کراچی کے لئے شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور کے لئے اور ملت ایکسپریس ملک وال سے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو چکی ہیں علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے مقررہ وقت پر روانہ ہو کر لاہور سے کراچی کے لئے بھی اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو چکی ہے۔ قراقرم ایکسپریس فیصل آباد سے کراچی کے لئے اور اسی طر ح کراچی سے لاہور کے لئے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو گی ذکریا ایکسپریس کراچی سے ملتان کے لئے اور بولان میل کراچی سے کوئٹہ کے لئے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی فرید ایکسپریس ، شاہ حسین ایکسپریس ، گرین لائن ایکسپریس اور خیبر میل کراچی سے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔صورتحال بہتر ہوتے ہی ان تمام ٹرینوں کو اپنے اپنے مقررہ روٹس سے منزل مقصود پر روانہ کیا جائے گا۔

ٹرینیں متاثر

مزید : کراچی صفحہ اول