محکمہ بہبود آبادی کا ڈیٹا ای سسٹم پر لانے کیلئے سکیم تیار

محکمہ بہبود آبادی کا ڈیٹا ای سسٹم پر لانے کیلئے سکیم تیار

لاہور(دیبا مرزا سے) محکمہ بہبو د آبا دی کی جا نب سے محکمہ کے ڈیٹا کو ’’ ای سسٹم ‘‘ پر لا نے کے لئے سکیم تیا ر کر لی گئی ہے ۔اس سسٹم کے تحت دیگر اداروں کی طرح محکمہ بہبو د اابا دی کا تما م ترریکا رڈ ای سسٹم میں آجا ئے گا اور ایک کلک سے کھو لا جا سکے گا ۔تفصیلات کے مطا بق محکمہ بہبو د آبا دی پنجا ب کی جانب سے اپنے محکما نہ ریکا رڈ کو مینول سسٹم سے کمپیوٹررارزڈ سسٹم پر لا نے کے لئے سکیم بنا لی ہے جس کا مقصد محکمہ کے امور کو جد ید سسٹم کے مطابق کیا جانا ہے ۔اس حوالے سے بات کر تے ڈپٹی ڈا ئریکٹر پلا ننگ ظہو ر احمد نے بتا یا کہ یہ سکیم تیا ر کر کے بجھوا ئی جا چکی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کا فی عرصہ سے کو شش کر رہے ہیں کہ اپنے تما م محکما نہ رریکا رڈ کو دور حا ضر کے جد ید تقا ضوں کیمطا بق مر تب کیا جائے اس مقصد کے لئے ہم نے ’’ای سسٹم ‘‘ کے حوالے سے ایک سکیم تیار کر کے دی ہے جس کے زریعے ہم ایک ٹچ پر تما م معلو مات کو دیکھ سکیں گے اس سکیم میں ہمارے پروگرامز ممبرز کے لیپ ٹا پ اور ٹیبلیٹ بھی شا مل ہیں ۔ جس طرح نا درا اور دگر اداروں میں یہ سسٹم چل رہا ہے اسی طرح ہماری اس سکیم کا مقصد بھیالیکٹرانک سسٹم کا حصہ بننا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ایسی سکیمو ں کی اطلا ق سے محکمہ بہبو د آبا دی کو آگے بڑ ھنے میں مدد ملے گی ۔

سکیم تیار

مزید : کراچی صفحہ اول