کشمیر پر موقف واضح ، پاک چین بس سروس کا علاقائی تنازع سے تعلق نہیں : چین

کشمیر پر موقف واضح ، پاک چین بس سروس کا علاقائی تنازع سے تعلق نہیں : چین

بیجنگ(آئی این پی ) چینی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کاموقف بہت واضح ہے،چین اورپاکستان کے درمیان بس سروس سمیت تمام تردوطرفہ تعاون کاعلاقائی تنازع سے کوئی تعلق نہیں، سی پیک دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کا ایک عظیم منصوبہ ہے، یہ منصوبہ کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی ایک نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے حال ہی میں لاہور سے اسلام آباد کے راستے کاشغر کے لئے بس سروس شروع کی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کا ایک عظیم منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہے اور علاقائی تنازع سے اس کاکوئی تعلق نہیں ہے اور منصوبے سے مسئلہ کشمیر پر چین کااصولی موقف بھی متاثرنہیں ہوگا۔

چین

مزید : کراچی صفحہ اول