کراچی ،وزیراعلی سندھ سے وفاقی وزیر تعلیم شفت محمود کی ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے جمعہ کو چیف منسٹر ہاؤس میں وفاقی وزیر تعلیم شفت محمود نے ملاقات کی، جس میں شعبہ تعلیم کی بہتری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلی ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں اسکولوں کے نصاب، اساتذہ کی تربیت میں بہتری اور ٹیکنیکل تعلیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیراعلی کے مطابق وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ نصاب کا معیار ایک جیساہونا چاہیے۔اس موقع پر وزیراعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ ہم اسکول سے باہر بچوں کو واپس اسکولوں میں لانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، ملاقات میں وزیراعلی سندھ اور وفاقی وزیر تعلیم نے سوشل سیکٹر اور ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔