شانگلہ ،موسلادھار بارش اور ژالہ باری ،موسم سرد

شانگلہ ،موسلادھار بارش اور ژالہ باری ،موسم سرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ ضلع بھر میں بارش، متعددعلاقوں میں ژالہ باری جبکہ پہاڑوں پر برف باری جاری،مسلسل بارشوں سے کھڑے فصلیں تباہ ہو گئی،ندی نالے بھپر گئی ،پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا، آسمانی بجلیاں گرنے سے مختلف علاقوں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام خراب ہو گیا ۔ لیڈ سلائیڈنگ سے کروڑہ تا بشام روڈ کئی کئی گھنٹے بندپڑاتھا،بشام میں شاہراہ قراقرم جگہ جگہ بلاک۔بالائی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ چرواہا زخمی ہو گیا ان کے پندرہ بکریاں ہلاک ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں تین دنوں سے جاری تیز بارشوں نے تباہی مچادی ،مسلسل بارشوں کے بعد بالائی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ چرواہا زخمی ہو گیا ان کے پندرہ بکریاں ہلاک ہو گئی، بارشوں سے کھڑے فصلیں تباہ ہو گئی،ندی نالے بھپر گئی ،پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا،لیڈ سلائیڈنگ سے کروڑہ تا بشام روڈ کئی کئی گھنٹے بندپڑاتھا،بشام میں شاہراہ قراقرم جگہ جگہ بلاک تھے جبکہ سلائیڈنگ سے ٹریفک شدید متاثر رہے اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ادھر مسلسل تیز بارشوں کے بعدسردی کی شدت میں اضافہ ہوا،سوختی لکڑی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،سردی سے بچنے کیلئے لوگوں نے گرم ملبوسات، انگھٹیوں،ہیٹروں کا استعمال شروع کردیا ہیں۔۔