تیمرگرہ ،12 نومبر سے شروع ہونیوالی پولیو مہم کی تیاریاں مکمل

تیمرگرہ ،12 نومبر سے شروع ہونیوالی پولیو مہم کی تیاریاں مکمل

تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ ) 12نومبرسے شروع ہو نے والے سیہ روزہ انسداد پولیو مہم کی تمام تر تیاریاں مکمل ،2 لاکھ ننانوے ہزار پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو قطرے پلا نے کا ہد ف مقرر،اس حوالے سے انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکر م منعقدہوا جس میں میں ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان ،ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی ،ای پی آئی کوارڈینٹر ڈاکٹر ارشاد علی ،یونیسف ،سیکورٹی اور عالمی ادارہ صحت کے نمایندوں نے شرکت کی ،اس موقع پر بریفنگ دیتے ہو ئے ڈسٹر کٹ ہیلتھ افیسر شوکت علی نے بتا یا کہ ضلع دیر لویر 2005سے پولیو فری ہے ،حفاظتی ٹھیکہ جات مہمات کی کا میا بی بشمول محکمہ صحت مجمو عی کارکردگی کے لحاظ سے صوبہ بھر میں دوسرے پوزیشن پر ہے ، 12نومبر سے شروع ہونے والے سیہ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 2لاکھ ننانوے ہزار 736پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلا ئے جا ینگے جس کے لے 279پولیو ٹیمیں تشکیل جبکہ تربیتی سیشنز کا سلسلہ مکمل ہو چکا ہے ڈی سی سرمدسلیم نے اس موقع پر محکمہ صحت کی کا رکردگی پر اطمینان کااظہار کر تے ہو ئے کہا کہ پولیو مہم کو ہر لحا ظ سے کامیاب بنایا جا ئیگا ،مہم کامیا بی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ،ڈی سی سرمد سلیم اکرم نے اس موقع پر اپیل کی پولیو مہم کی کا میا بی قومی فریضہ ہے ،علما ء کرام ،اساتذہ اور مقامی مشران لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لے اپنا کر دارادا کریں

مزید : کراچی صفحہ اول