پشاور ، آسیہ مسیح کی رہائی ، احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات

پشاور ، آسیہ مسیح کی رہائی ، احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات

پشاور (سٹی رپورٹر )پشاور میں آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے مسافروں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑا۔گزشتہ روزسے جاری احتجاجی مظاہروں کے باعث جہاں پشاورکے مقامی شہریوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑاتووہی بیشترشہریوں نے گھروں میں ہی رہنے پراکتفاکیاتاہم دیگراضلاع سے پشاورآنے والے کئی مسافر افرادپردیسی خصوصاًوہ افراد جوپشاورکے مختلف ہسپتالوں اورکلینکس میں علاج معالجے کی غرض سے آئے تھے ۔راستوں کی بندش کے باعث کئی پردیسیوں نے رات بھی پشاورمیں گزاری جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع سے آنے والے مسافروں کو بس اڈوں اور راستوں میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

پشاور (سٹی رپورٹر )صوبائی دارلحکومت پشاور بس اڈوں سے گاڑیاں غائب ہونے سے شہریوں کوسخت پریشانی کاسامناکرناپڑا۔گزشتہ روز پشاور میں آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف احتجاجوں اور رائیونڈاجتماع کیلئے گاڑیوں کی بکنگ کے باعث حاجی کیمپ اڈہ،چارسدہ اڈہ،لاہوربس ٹرمینل ،کوہاٹ اڈہ سمیت شہرکے دیگرچھوٹے بڑے اڈوں سے گاڑیاں غائب ہونے کی وجہ سے شہریوں کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑا،مسافراڈوں میں کئی گھنٹوں تک گاڑیاں کاانتظارکرتے رہیں جبکہ دوسری جانب اڈے میں موجودگاڑیوں کے مالکان نے راستوں کی بندش کی وجہ قراردیتے ہوئے مسافروں سے دگناکرائے وصول کئے جس کی وجہ سے مسافروں اورگاڑیوں کے مالکان کے مابین تکرارکے واقعات بھی رونماہوئیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول