احتجاج اور مظاہروں کے باعث اڈیالہ جیل سے قیدیوں کو ضلع کچہری کی عدالتوں میں پیش نہ کیا جا سکا

احتجاج اور مظاہروں کے باعث اڈیالہ جیل سے قیدیوں کو ضلع کچہری کی عدالتوں میں ...

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) جڑواں شہروں میں احتجاج اور مظاہروں کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل سے قیدیوں کو ضلع کچہری کی عدالتوں میں پیش نہ کیا جا سکا،جس کے باعث گزشتہ روز ضلع کچہری کی حدود میں سناٹا چھایا رہا اور وکلاء بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے عدالتی اہلکار اپنا کام جلدی ختم کر کے چھٹی کے وقت سے پہلے ہی اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے جبکہ کئی عدالتوں کے جوڈیشل افسران بھی گزشتہ روز اپنے چیمبر میں بیٹھ کر گزارا،گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت،کسٹم عدالت،انسداد منشیات کی عدالت،کنزیومر کورٹ سمیت فیملی اور سول عدالتوں میں تمام مقدمات بغیر کسی کاروائی کے آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دیئے گئے۔اس وقت راولپنڈی کی عدالتوں میں ہزاروں کی تعداد میں مقدمات زیر سماعت ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر