سرسید چوک ٹیپو روڈ پر ایک احتجاجی ریلی نکا لی گئی:پیر ریاض الدین

سرسید چوک ٹیپو روڈ پر ایک احتجاجی ریلی نکا لی گئی:پیر ریاض الدین

راولپنڈی (سٹی رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل راولپنڈی کے زیر اہتمام گزشتہ روز سرسید چوک ٹیپو روڈ پر ایک احتجاجی ریلی نکا لی گئی۔ جس کی قیادت مقامی علما کرام مولانا پیر ریاض الدین چشتی ٗ مولانا انور شمیم ٗ مولانا افتخار احمد ٗمولانامحمد نعیم ٗ مولانا محب اللہ ٗمولانا ضیا الرحمان جدون ٗ مولانا مبارک شاہ ٗمولانا عنایت الرحمان ٗقاری سیف اللہ ٗ امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗ جنرل سیکرٹری ضیا اللہ چوہان ٗ ممبر چکلالہ کینٹ بورڈ خالد محمود مرزا اور فیض اللہ چوہان سمیت دیگر علما کرام کر رہے تھے۔اس موقع پر شرکا ء نے زبردست نعرہ بازی کی۔ غلام ہیں ، غلام ہیں، رسول ﷺ کے غلام ہیں۔ غلامی رسول ﷺ میں موت بھی قبول ہے۔ جو ہو نہ عشق مصطفی ﷺ تو زندگی فضول ہے۔ گستاخ رسولﷺ ، ملعونہ آسیہ مسیح کو پھانسی دو۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ عاشقان مصطفے ﷺ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکا اور یورپ کے دباؤ کے تحت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے یہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔ کوئی بھی مسلمان آقا نبی کریم ﷺ کی توہین برداشت نہیں کرسکتا۔تمام مسالک کے علماء کرام اس مسئلہ پر اکٹھے ہیں۔ حکومت ہمارے ایمان کا امتحان نہ لے۔ ریلی میں منظور کردہ ایک قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آسیہ ملعونہ کے خلاف ہونے والے ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق اسے پھانسی دی جائے۔ ورنہ لوگوں کااس قانون سے اعتبار اُٹھ جائے گااور وہ قانون کو ہاتھ میں لیں گے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ احتجاج کے دوران تمام گرفتارشدگان کو فوری رہا کیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر