سپریم کورٹ کے قرآن و سنت کے احکامات کے خلاف ہونے والے فیصلے پر دکھی ہے:عبدالشکور

سپریم کورٹ کے قرآن و سنت کے احکامات کے خلاف ہونے والے فیصلے پر دکھی ...

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)شیخ الحدیث صاحبزادہ پیر عبدالشکور نقشبندی نے کہا ہے کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے قرآن و سنت کے احکامات کے خلاف ہونے والے فیصلے پر دکھی ہے اور خون کے آنسو رو رہی ہے غیر منصفانہ فیصلہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا عاشق رسول ممتاز قادری کو تو سزائے موت دیکر عملدرآمد ہوا لیکن آج تک کسی گستاخ کو پھانسی کی سزا نہیں دی گئی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیخانقاہ نقشبندیہ کے زیر اہتمام چاکرہ میں ملعونہ آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ عمر فاروق، مفتی صفی اللہ، مفتی سعید الرحمن، قاری لقمان، قاری اختشام، مولانا عبداللہ قاری ابوبکر صدیق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ پیر عبدالشکور نقشبندی نے کہا کہ اپنی تقریر میں پاکستان کے عاشقان رسول کو مٹھی بھر طبقہ کہہ کر وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا اور یہی مٹھی بھر طبقہ حاوی اور کامیاب ہے پاکستان کے آئین کے مطابق گستاخ رسول کی سزاسزائے موت مقرر ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیصلے میں نظر ثانی کی جائے اور ملعونہ آسیہ مسیح کو سزائے موت دی جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر