حضور نبی پاکؐ کی محبت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے،شہریار ریاض

حضور نبی پاکؐ کی محبت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے،شہریار ریاض

راولپنڈی( سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے ضلعی صدر و سابق ایم پی اے شہر یار ریاض نے کہا ہے کہ حضور نبی پاکؐ کی محبت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے،معاملہ عدالت میں ہے،مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیئے جائیں،طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے،عوام پر امن رہیں اورقانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کو جاری رکھیں تا کہ ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک سیکریٹیریٹ ڈھوک رتہ میں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔تحریک انصاف کے ضلعی صدر شہر یارریاض نے کہا کہبیرونی واستحصالی قوتیں پاکستان میں انتشار پھیلا کر ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں ،احتجاجی دھرنے کے شرکاء4 وقائدین سے افہام وتفہیم کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں ، فوج اور دیگر اداروں کے خلاف بیانات غیر مناسب ہیں۔ مذاکرات سے ہی مسئلے کا حل نکالاجاسکتا ہے ، فوج اور دیگر اداروں کے خلاف بیانات غیر مناسب ہیں ،ملک دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ،علماء کرام ومشائخ موجودہ حالت میں مثبت کردار ادا کریں۔نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پر امن رہیں اورقانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کو جاری رکھیں تا کہ ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر