عدالت عظمٰی کے فیصلے سے آسیہ ملعونہ کی بریت سے اشتعال فطری عمل ہے:عامر صدیقی

عدالت عظمٰی کے فیصلے سے آسیہ ملعونہ کی بریت سے اشتعال فطری عمل ہے:عامر صدیقی

راولپنڈی (سٹی رپورٹر) اسلام امن و محبت کا دین ہے احادیث مبا رکہ ہے کہ بہترین مسلمان وہ ہے جس کے ہا تھ اور زبا ن سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے، ایک انسانی جان بچانا ایک انسانیت کو بچانے کے مترا دف ہے ان خیالات کا اظہار ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے کیا انہوں نے کہا کے مسلمانوں کے نزدیک ان کے جان ،مال ،اور ہر چیز سے بڑھ کر رسول کریم ﷺکی ذات ہے اور ہر کوئی مومن آپ ؐکی کی شان میں ادنیٰ سے گستا خی بردا شت نہیں کر سکتا عدالت عظمٰی کے فیصلے سے آسیہ ملعونہ کی بریت سے اشتعال فطری عمل ہے ملعونہ پہلے ہی اقرا ر جرم کر چکی تھی اور سزائے موت کی مجرمہ تھی حالیہ فیصلہ حیرا ن کن تھا جو کسی مسلمان کے لئے نا قابل قبول ہے پر امن احتجاج اور فیصلے سے اختلاف جمہوری حق ہے مگر اپنے ہی ملک کی املاک کو نقصان پہنچانا دانشمندی نہیں اور اپنے ہی لوگوں کے جان و مال سے کھیلنا توڑ ،پھوڑ ،جلاؤ، گھرا ؤ، ملک دشمنی کے مترادف ہے رحمت اللعالمین ؐکے امتی امت مسلمہ کیلئے بھی رحمت بنیں، حضرت محمد ﷺکی محبت پر سمجھوتہ ممکن نہیں آئین و قانون کی با لادستی یقینی رہنی چا ہیے عامر صدیقی نے کہا افواج پا کستان سر حدوں کی نگہبان اورملک میں امن و امان کے قیام کے لئے کو شاں ہیں عدالتی فیصلے سے انہیں دور رکھنا چا ہیے قوم آسیہ ملعونہ کو سزا کے بجا ئے رہا ئی کی شدید مذمت کرتی ہے عا شقان مصطفی ﷺکیلئے نا موس رسالت ؐپر سمجھوتہ ممکن نہیں حکومت کا ریویو پٹیشن میں جانااچھا اقدام ہے اس سے مفاہمانہ عمل آگے بڑھے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر