پوری قوم سپریم کورٹ کے قرآن و سنت کے احکامات کے خلاف ہونے والے فیصلے پر دکھی ہے:عارف شیرازی

پوری قوم سپریم کورٹ کے قرآن و سنت کے احکامات کے خلاف ہونے والے فیصلے پر دکھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹی رپورٹر) سپریم کورٹ کی طرف سے ملعونہ آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام گزشتہ روز راولپنڈی شہر اور کینٹ میں چار مقامات پراحتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔محمدیہ مسجد نیوکٹاریاں میں ہونے والے مظاہرے سے امیر ضلع سید عارف شیرازی ٗنائب امیر سید عزیر حامد ٗڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان آکاش ٗامیر پی پی 16 سید ارشد فاروق ٗ سابق ایم پی اے محمد حنیف چوہدری ٗ کونسلر منصور عالم ٗصادق آباد چوک کے مظاہرے سے نائب امیر ضلع رضا احمد شاہ ٗصدر جے آئی یوتھ ملک عمران ٗحاجی نصیر مغل ٗ سر سید چوک کے مظاہرے سے امیر ضلع سید عارف شیرازی ٗ ضلعی جنرل سیکرٹری ضیا اللہ چوہان ٗ ممبر چکلالہ کینٹ بورڈخالد محمود مرزا ٗمولانا ابوبکر توحیدی ٗمولانا ضیا الرحمان جدون ٗ فیض اللہ چوہان جبکہ ٹنچ بھاٹہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے نائب امیر ضلع رضوان احمد ٗامیر پی پی 14 ثاقب رؤوف ٗ مولانا خالد عمران خالد ٗحافظ احسن فاروقی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ سید عارف شیرازی نے کہا کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے قرآن و سنت کے احکامات کے خلاف ہونے والے فیصلے پر دکھی ہے اور خون کے آنسو رو رہی ہے۔ غیر منصفانہ فیصلہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔عمران خان حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثارکے خلاف اللہ کی عدالت میں ایف آئی آر کٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستا ن ثاقب نثار اور وزیر اعظم عمران خان اس فیصلہ پر قوم اور اُمت مسلمہ سے معافی مانگیں۔یہ قوم سب کچھ برداشت کر سکتی ہے مگر ناموس رسالت ﷺ ٗ قرآن کریم اور حرمین شریفین پر کسی قسم کی مفاہمت نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام معاملات کو سلجھانا ہوتا ہے ۔ وزیر اعظم اپنے کھوکھلے پن کی وجہ سے دھمکیوں پر اُتر آئے ہیں ۔پُرامن احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے ۔حکومت تشدد اور گرفتاریاں کرکے احتجاج کے رُخ کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل کی جائے اور لارجر بنچ بنا کر اس کیس کی از سر نو تحقیقات کی جائے۔