توہین کی مرتکب آسیہ مسیح کو رہائی کا پروانہ دے دیا گیا:مسلم لیگ ن

توہین کی مرتکب آسیہ مسیح کو رہائی کا پروانہ دے دیا گیا:مسلم لیگ ن

راولپنڈی( سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اورآل پاکستان موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایم اے ہارون شیخ نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ کے لیے ہر مسلمان اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے ۔ماضی میں ممتاز قادری شہید کو تو پھانسی پر لٹکا دیا گیا لیکن دوسری جانب توہین کی مرتکب آسیہ مسیح کو رہائی کا پروانہ دے دیا گیا جس سے مسلمانوں کے جزبات مجروح ہوئے ہیں۔شاید آسیہ مسیح کی رہائی کے لیے عالمی دباو تھا لیکن ایک عدالت خدا کی عدالت بھی ہے جس سے کوئی بھی نہیں بچ سکتا جہاں انصاف ہو کر رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکلر روڈ پر تاجروں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دورمیں ملعونہ آسیہ مسیح کے حضورنبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کے مقدمہ میں بری ہونے کے خلاف ملک بھر کے عاشقان رسول ﷺ سراپااحتجاج ہیں، آسیہ مسیح کے بری ہونے کے خلاف ملک بھرکے عوام کے دل دکھے، افسردہ اورپاکستان میں عاشقا ن محمدﷺ کومایوسی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن اور تاجر برادی عاشقان رسول ﷺ کے ساتھ احتجاج میں برابرکے شریک ہیں اور ماضی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں ختم نبوت کے نام پرعوامی جذبات کومشتعل کرنے والینام نہادمجاہدختم نبوت شیخ رشیداحمدکا عوام کے احتجاج میں شریک ہونے کے منتظرتھے اورعوام نے یہ توقع لگارکھی تھی لیکن شیخ رشیداحمدنے راولپنڈی کے عوام کومایوس کیا شیخ رشیداحمدکاموجودہ کردار قابل مذمت ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر