اولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15ملزمان کو گرفتار کر لیا

اولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15ملزمان کو گرفتار ...

راولپنڈی (سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15ملزمان کو گرفتار کر لیاجن کے قبضہ سے 1800گرام چرس اور16لیٹر دیسی شراب، 01عدد پستول 30بور معہ 04روند ، 25لیٹرغیر قانونی پٹرول او ر03لیٹر ڈیزل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیر ودھائی پولیس نے بابر سے600گرام چر س ، فیضان سے 600گرام چرس ، شہزاد سے 600گرام چر س ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے ذیشان سے 05لیٹر کھلی شراب ، فیاض سے 06لیٹر کھلی شراب اور نیک دادسے 05لیٹر کھلی شر اب ، تھانہ صادق آباد پولیس نے محمدخضر سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند بر آمدکیے ۔ تھانہ پیرودھائی پولیس نے کرایہ دار ی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پلازہ گیسٹ ہاؤس میں کاروائی کرتے ہوئے 07کس ملزمان الیاس ، مدثر ، عامر ، کامران ، عمر ، سراب اور عرفان کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ مورگاہ پولیس نے سجاد علی کو غیر قانونی پٹرول اور ڈیزل فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے25لیٹر غیر قانونی پٹرول ، 03لیٹر ڈیزل ، کین اور پیمانے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نقدرقم مبلغ 8340/-روپے اور 01موبائل فون مالیتی 7500روپے اور 52پتے تاش برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گنجمنڈی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص نالہ لئی کے قریب جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ گنجمنڈی پولیس نے فوری کرتے ہوئے اڈے پر ریڈکرکے 04،ملزمان ناصر ، ذاکر ، یاسر اور قیوم کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ8340/-روپے اور 01موبائل فون مالیتی 7500روپے معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر