سکول چھوڑنے والے بچوں کو واپس لائیں گے، شفقت محمود

سکول چھوڑنے والے بچوں کو واپس لائیں گے، شفقت محمود

کراچی (آئی این پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ڈراپ آؤٹ بچوں کو واپس سکولوں میں لانے کے لئے کوشش کررہے ہیں‘ نان فارمل ایجوکیشن میں کچھ بہتری لائے ہیں۔ جمعہ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تعلیمی نصاب اور اساتذہ کی تربیت کو مزید بہتر کرنے پر بات چیت کی گئی۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ نصاب یکساں ہونا چاہئے۔وفاقی وزیر تعلیم نے کراچی میں بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کوشش یہ ہو گی کہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہو،وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کا دائرہ اختیار ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تعلیم پر کام کر رہی ہے،تعلیم کی ذمے داری ہم سب کی ہے،مزارمینجمنٹ کمیٹی سے بھی میٹنگ کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر