کراچی ،پولیس کارروائی 4ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی ،پولیس کارروائی 4ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور دیگرجرائم میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکرلیاہے ۔گرفتارملزمان سے اسلحہ ،موبائل فون،موٹرسائیکل،نقدی اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ملزمان سے برآمد موٹر سائیکل سائٹ ایریا سے چھینی گئی تھی۔گرفتارملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سے برآمد ہونے والا اسلحہ فرانزک کے لیے بھیجا جائے گا۔