نیو کراچی، مذہبی جماعت کے 2 کارکنوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تحریک لبیک کے 2 کارکنوں کے قتل کا مقدمہ درج، تھانہ کا گھیرا ختم۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ نیو کراچی سیکٹر 5-E سندھی ہوٹل کے قریب گزشتہ شب 2 مذہبی جماعتوں کے مسلح افراد کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے تحریک لبیک کے دو کارکنوں شہباز اور شاہد کی ہلاکت کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے سیکڑوں کارکنوں نے بلال کالونی تھانے کا گھیراؤ کرلیا۔ مشتعل کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی بعدازاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے بعد مولانا امجد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 301/18 درج کرلیا گیا، بعدازاں مقدمہ درج ہونے کے بعد کارکنان پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔