ٹنڈو محمد خان ،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

ٹنڈو محمد خان ،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

ٹنڈومحمدخان (خصوصی نامہ نگار)ٹنڈومحمد خان روڈ پر میر کی کھری کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد رمضان عرف پوڑھو رند اور مرتضی رند شدید زخمی ہوئے، دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے انڈس میڈیکل اسپتال ٹنڈومحمدخان لے کر آ رہے تھے کہ رمضان عرف پوڑھو رند نے راستے ہی میں دم توڑ دیا، لاش اور زخمی کو اسپتال لایا گیا، جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر