افراتفری کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں ،شہنشاہ نقوی

افراتفری کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں ،شہنشاہ نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ تحمل و برداشت یکجہتی اور حب لوطنی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔قانون ہاتھ میں لینا اور افراتفری کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں اور جو لوگ فوج اور عدلیہ کے خلاف باتیں کررہے ہیں وہ ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ،ہمیں ہوش اور عقلمندی سے کام لینا ہوگا ،کیونکہ اس وقت ملک معاشی بحران کا شکار ہے جبکہ اندرونی و بیرونی خلفشار بھی ہمیں گھیرے ہوئے ہے ۔جس کے لیئے یہاں بسنے والے تمام طبقات کو حکمت عملی سے کام لینا ہوگا اور ہر ایسے عمل سے اجتناب برتنا ہوگا جو ملک و قوم کے خلاف ہو ۔انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں سے کہا کہ وہ عوامی مفادات کا خیال رکھیں ،ملک کی مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے اور یہاں بسنے والے تمام طبقات کے بنیادی حقوق بحال ہوں تاکہ امن کے قیام میں مدد مل سکے اور معاشرہ پر امن رہے تاکہ ملک دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوں۔