ٹی پی ایل میپس اور ہیئر ٹیکنالوجیز کے درمیان معاہدہ

ٹی پی ایل میپس اور ہیئر ٹیکنالوجیز کے درمیان معاہدہ

کراچی (پ ر)پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل میپنگ کمپنی ٹی پی ایل میپس (پرائیویٹ) لمٹیڈاور میپنگ اور لوکیشن پلیٹ فارم سروسز میں عالمی لیڈر، ہیئر ٹیکنالوجیز ( HERE Technologies)کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت طے پا گئی ہے۔دونوں کمپنیوں کی لیڈرشپ ٹیم کے اراکین نے برلن میں ملاقات کی جس کے دوران ٹی پی ایل میپس اور ہیئر ٹیکنالوجیز کے درمیان شراکت داری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا اور دونوں فریقین میپ کنٹنٹ آپریشنز (map content operations ) اور متعلقہ پلیٹ فارمز اور سروسز کے لیے ٹیکنالوجی میں شراکت داری اور پروڈکٹس کی تیار ی میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران، پاکستان اور ریجن میں آٹوموٹیو اور انٹرپرائز سیکٹرز کے لیے مشترکہ go-to-market حکمت عملی کی تیاری پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے EMEAR) ریجن ( میں ہیئر ٹیکنالوجیز کے لیے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور جنرل منیجر ، اسٹیفن ہانسین نے کہا،’’ہم، ہیئر میں، ''Autonomous World ''پر کام کر رہے ہیں، یعنی ایک ایسی دنیا جس میں ، خودکار ڈرائیونگ سے لے کر اسمارٹ سٹی انفرااسٹرکچر تک،جدید سولوشنز لوکیشن انٹیلی جنس کے ساتھ ہیں۔ٹی پی ایل میپس کے ساتھ ایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے ذریعے سولوشنز کو پاکستان اور ریجن میں لانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔‘‘ٹی پی ایل میپس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عدنان شاہد نے کہا،’’ہم ہیئر ٹیکنالوجیز کے ساتھ تعاون کے مواقع ملنے پر بہت پر جوش ہیں۔ ہیئر ٹیکنالوجیز کے ساتھ یہ مفاہمی یادداشت مقامی طور پر پاکستانی نقشوں کی تیاری اور لوکیشن کی بنیاد پر مقامی مہارت اور سخت محنت کا نتیجہ ہے۔‘‘اس موقع پر EMEAR کے لیے ہیئرٹیکنالوجیز کے ڈائریکٹر اسٹریٹیجی اینڈ گروتھ، فلپ ماٹ ، MEA HERE کے ہیڈ آفRMC ، ہیثم العقاد، ٹی پی ایل کارپوریشن کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر، علی جمیل اور دونوں کمپنیوں کے دیگر اراکیں بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر