دانیال عزیز کے والد اور دیگر کیخلاف زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

دانیال عزیز کے والد اور دیگر کیخلاف زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کے الزام میں ...

لاہور(سپیشل رپورٹر) اینٹی کرپشن سرگودھا نے سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کے والد انور عزیزولد عبدالعزیز ، تحصیلدار، گرداور، پٹواری اور سپردار کے خلاف محکمہ لائیوسٹاک کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیاہے۔ محکمہ لائیوسٹاک کی 2385کنال اور15مرلے اراضی چک نمبر170/172شمالی میں واقع ہے ،جسے گزشتہ ماہ واگزار کروا لیا گیا اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر(تفتیش) عروج الحسن کی سربراہی میں اسرار حسین کاظم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(مانیٹرنگ) اور فیصل الیاس ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(پراسکیوشن) پر مشتمل ٹیم کی جانب سے رقبہ کی واگزاری کے بعد محکمہ مال کا ریکارڈ قبضہ میں لے کر تفصیل سے انکوائری شروع کی گئی جس میں تصدیق ہو گئی کہ1970ء میں انور عزیز نے پنجاب بورڈ آف ریونیو سے 20سال کے لئے رقبہ لیز پر لیا تھا جو کہ بعد میں10سال کے لئے اْ س کی معیاد بڑھا دی گئی تھی، جس کی مدت لیزسال2000ء میں ختم ہو گئی تھی لیکن انور عزیز نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے قبضہ نہ چھوڑا۔ 2000 ء سے لے کر 2018ء تک اس رقبہ کا لگان 4,08,30,402روپے بنتا ہے جو اس نے سرکاری رقبہ ناجائز کاشت کیا ہے جس پر انور عزیز ولد عبدالعزیز، سید سبط الحسن شاہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔

مقدمہ درج

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر