ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ)کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ)کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ)کا دن کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 نومبر 03   ہفتہ۔ ۔  حالات میں تبدیلی ممکن ہو سکے گی۔ غیر متوقع ذرائع سے آمدنی کے باعث مالی مسائل میں کمی ممکن ہوگی۔ ذہنی صلاحیتیں اُجاگر ہو سکیں گی جس کے باعث کام میں جدت لائیں گے۔

برج ثور

 نومبر 03   ہفتہ۔ ۔   زیادہ تر توجہ مالی اور شراکتی کاموں میں رہے گی جس کے باعث حالات پہلے کی نسبت سدھر سکیں گے۔ وراثت اور جائیداد سے متعلقہ مسائل جلد حل ہو سکیں گے اور خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔

برج جوزا

 نومبر 03   ہفتہ۔ ۔ صحت مزید بہتر ہو سکے گی۔ بحث و تکرار سے گریز کریں ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے جس سے مسائل اور پریشانی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو سکے گا۔ ہمسائیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔

برج سرطان

 نومبر 03   ہفتہ۔ ۔  قانونی معاملات سے گریز کرنا بہتر رہیگا۔صحت بہتر رہے گی اور دوستوں اور عزیزوں کیساتھ تعلقات بحال رہیں گے۔ کافی مسائل خود بخود حل ہو سکیں گے۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج اسد

 نومبر 03   ہفتہ۔ ۔  گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کرلیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

برج سنبلہ

 نومبر 03   ہفتہ۔ ۔  وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ حاسدین کے بد ارادوں سے بچے رہیں گے۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔

برج میزان

 نومبر 03   ہفتہ۔ ۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے جو کہ کافی خوشگوار رہے گا۔ شخصیت میں نکھار دوسروں کی رغبت کا باعث بنے گا۔ آپ کے الفاظ دوسروں پر اثر انداز ہونگے اور عزت و وقار میں اضافہ ہو سکے گا۔

برج عقرب

 نومبر 03   ہفتہ۔ ۔   بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ نیا کام شروع کرنا بہتر رہے گا۔

برج قوس

 نومبر 03   ہفتہ۔ ۔  شخصیت میں نکھار کے ساتھ سچ میں بھی پختگی آئے گی جو کہ فائدہ مند ہوگی۔جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے۔ بحث اور تکرار سے گریز کریں ورنہ لڑائی کی صورت پیش آسکتی ہے۔

برج جدی

 نومبر 03   ہفتہ۔ ۔ جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔ جس کے باعث گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ شخصیت میں مزید نکھار آسکے گا۔

برج دلو

 نومبر 03   ہفتہ۔ ۔   حصول امیگریشن اور بیرون ملک تعلیم کے حصول میں تا خیر کی تدارک کا باعث بنے گا۔ کام میں تیزی آ سکے گی اور تکنیکی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے گا۔

برج حوت

 نومبر 03   ہفتہ۔ ۔  ۔ فرض شناسی، ایمانداری جیسی صفات آ سکیں گی۔ ذاتی ضرورتوں کو شراکتی صورت بھی دے سکتے ہیں دوسروں سے تعلقات کشیدہ رہنے کا امکان ہے محتاط رہیں۔ صحت کا خیال رکھیں۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم