پاکستان اور چین کے وفود کی سطح پرمذاکرات جاری

پاکستان اور چین کے وفود کی سطح پرمذاکرات جاری
پاکستان اور چین کے وفود کی سطح پرمذاکرات جاری

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔

گریٹ ہال میں ہونے والی خیرمقدمی تقریب کے بعد وزیراعظم عمران خان اور چینی وزیراعظم اپنے اپنے ملکوں کے وفود کی قیادت کر رہے ہیں۔پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر شامل ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق مذاکرات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور تعلقات کو بڑھانے کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔دوسری جانب زراعت، ماہی گیری، تجارت اور سی پیک سے جڑے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی تیانمن اسکوائر آمد کے موقع پر چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ اور ان کی کابینہ ارکان نے عمران خان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پیپلز ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائے جبکہ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم 5 روزہ دورے پر یکم نومبر کو چین پہنچے تھے، وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

مزید : قومی